ایف بی آرنے دسمبر کا ٹیکس ہدف 55 ارب روپے بڑھادیا
دسمبر کیلیے مجموعی ٹیکس ہدف 261.8 ارب کیا گیا ہے، ایف بی آر
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 90 ارب روپے سے زائد کے ریونیو شارٹ فال کو کم کرنے کیلیے دسمبر کا ٹیکس ہدف ساڑھے5ارب روپے کے اضافے سے 261.8ارب روپے مقررکردیا ہے۔
جبکہ جولائی تا دسمبر2012 کی ششماہی کیلیے ہدف 1027.8ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق دسمبر کیلیے مجموعی ٹیکس ہدف 261.8 ارب کیا گیا ہے جن میں سے انکم ٹیکس کی مد میں وصولیوں کا ہدف 132.4ارب، ان ڈائریکٹ ٹیکسوں میں سے سیلز ٹیکس وصولیوں کا ہدف95.5 ارب روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف 10.2ارب روپے جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف 23.7 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال 2012-13کی پہلی ششماہی کیلیے ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں کا مجموعی ہدف 1027.8 ارب روپے مقرر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ جولائی تا نومبر کی ٹیکس وصولیوں میں90 ارب روپے سے زائد کے شارٹ فال کو پورا کرنے اور رواں مالی سال کے مجموعی ٹیکس ہدف کو حاصل کرنے کیلیے 3 لاکھ سے زائد اسمگل شدہ ونان کسٹمز پیڈ گاڑیوں پر ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں و جرمانوں سے قانونی حیثیت دینے سے 24 ارب روپے،32ارب روپے بجٹ میں متعارف کردہ انتظامی اقدامات پر عملدرآمد اور 96ارب روپے دیگر اقدامات سے حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا ہے۔