یوم آزادی پر مزار قائد پر پرچم کشائی کی تقریب کے انتظامات مکمل

یوم آزادی پر گورنر اور وزیراعلی سندھ مزار قائد پر پر چم كشائی كریں گے۔

یوم آزادی پر گورنر اور وزیراعلی سندھ مزار قائد پر پر چم كشائی كریں گے۔ فوٹو؛ فائل

یوم آزادی کے روز مرکزی تقریب اور مزار قائد پر پرچم کشائی کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔


جشن آزادی بروز اتوار كو جوش و خروش اور قومی و ملی جذبہ سے منایا جائے گا، کراچی میں یوم آزادی كی مركزی تقریب مزار قائد پر ہو گی جس میں گورنر اور وزیراعلی سندھ مزار قائد پر پر چم كشائی كریں گے، مزار پر پھولوں كی چادر چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی كریں گے۔ یوم آزادی کی مناسبت سے جمعہ كو مزار قائد پر ہونے والی پر چم كشائی كی تقریب كی فل ڈریس ریہرسل منعقد ہوئی جس میں کمشنر كراچی اعجاز احمد خان نے مركزی تقریب كی فل ڈریس ریہرسل كا معائنہ كیا۔

اس موقع پر کمشنر کراچی نے کہا کہ مزارقائد پر تقریب كو پر وقار اور شایان شان طور پر انعقاد كو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اقدامات كو یقینی بنائیں۔
Load Next Story