یوم آزادی پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے اسپیشل پاسز جاری کرنے کا فیصلہ

اسپیشل پاسزکے بغیرکسی کو تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں ہوں گی۔


ویب ڈیسک August 12, 2016
اسپیشل پاسزکے بغیرکسی کو تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں ہوں گی۔ فوٹو؛ فائل

یوم آزادی پر لاہور کے واہگہ بارڈر اور قصور کے گنڈا سنگھ والا بارڈر پرپرچم اتارے جانے کی تقریبات میں شرکت کے لیے اسپیشل پاسزجاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واہگہ اورگنڈا سنگھ والا بارڈرپر سیکیورٹی الرٹس کے بعد یوم آزادی پرہونے والی پریڈ کی تقریبات میں شرکت کے لیے شہریوں کو اسپیشل پاسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کمشنرلاہور اورپنجاب رینجرزکو پاسزجاری کرنے کی تجویزدی گئی تھی جسے قبول کرلیا گیا ہے اور اس سلسلے میں شہریوں کو 13 اگست کو مفت داخلہ پاسز جاری کیے جائیں گے۔

خصوصی داخلہ پاسزجاری کرنے کے لیے لاہورمیں آزادی چوک، لبرٹی مارکیٹ، اللہ ہوچوک اورمون مارکیٹ گلشن راوی کے علاوہ ٹی ایم اے ہال قصورمیں کاؤنٹرقائم کیے جائیں گے۔ اسپیشل پاسزکے بغیرکسی کو تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں ہوں گی، واہگہ بارڈر اور گنڈا سنگھ والا بارڈر پر پریڈ شام 5 بجے شروع ہوگی لیکن 3 بجے کے بعد داخلہ بند کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔