چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی آج آسٹریلیا سے پنجہ آزمائی
تمام کھلاڑی فٹ اور فارم میں ہیں، شائقین کو زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، احمدعالم
چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم منگل کو آسٹریلیا سے پنجہ آزمائی کرے گی۔
بیلجیئم کو مات دینے کے بعد کھلاڑیوں کا مورال بلند ہو گیا ہے،گول کیپر کوچ احمد عالم کے مطابق میزبان سخت حریف ہے، اس کیخلاف بہترین پرفارمنس کیلیے سخت محنت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایک دن آرام کے بعد منگل کو چیمپئنز ٹرافی کے4 میچز کھیلے جائیں گے،پہلا مقابلہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا، بیلجیئم کی ٹیم ہالینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی، بھارت اور جرمنی کا آمنا سامنا ہوگا جبکہ پاکستان کو آسٹریلوی چیلنج درپیش ہے۔
گرین شرٹس نے پیر کو مکمل آرام کیا، گول کیپر کوچ احمد عالم نے نمائندہ ''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ سے پہلے پاکستان کی بیلجیئم پر فتح آکسیجن کا کام دے گی، گول کیپر عمران بٹ کی پرفارمنس شاندار رہی۔
اس طرح کی کارکردگی میزبان کیخلاف بھی دکھانے کی ضرورت ہے، دونوں ٹیموں کی جیت کے امکانات یکساں ہیں، فارورڈ لائن کیلیے ضروری ہوگا کہ وہ کم سے کم غلیطاں کرے، تمام کھلاڑی فٹ اور فارم میں ہیں، شائقین کو زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔