ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کی بادشاہت برقرار

انگلینڈ دوسری بہترین سائیڈ، آسٹریلیا بدستور نمبر 3، پاکستان چوتھے درجے پر موجود

یکم اپریل 2013 ،2014 اور 2015 کو ٹاپ 4 ٹیموں میں 3.8 ملین امریکی ڈالرز تقسیم کیے جائیں گے. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

KARACHI:
جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو سیریز میں مات دے کر آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بادشاہت برقرار رکھی۔

پرتھ میں 309 رنز کی جیت نے پروٹیز کو دوسرے نمبر پر موجود انگلینڈ سے6 پوائنٹس آگے پہنچا دیا، کینگروز بدستور نمبر 3 ہیں مگر ریٹنگ پوائنٹس اتنے ہی کم ہو کر 114 رہ گئے،

کلارک الیون فیلڈ میں تو کچھ کر نہیں پا رہی تاہم بھارت اس کے کام آ سکتا ہے، اگر دھونی الیون نے انگلینڈ سے جاری سیریز کے بقیہ دونوں ٹیسٹ جیت لیے تو کینگروز دوسری پوزیشن پر براجمان ہو جائینگے،کولکتہ اور ناگپور میں فتح کی صورت میں سیریز3-1 سے میزبان کے نام ہو سکتی ہے۔




یوں اسکے ریٹنگ پوائنٹس 0.01 اضافے کے ساتھ 111.59 جبکہ انگلینڈ کے 111.58 ہو جائیں گے، دوسری جانب اگر انگلش سائیڈ نے اگلے دونوں میچز جیتے تو پوائنٹس 119جبکہ حریف کے 103رہ جائیں گے، ڈرا سیریز کی صورت میں انگلینڈ کو 2 پوائنٹس کا خسارہ جبکہ بھارت کو اتنا ہی اضافہ ملے گا۔

یکم اپریل 2013 ،2014 اور 2015 کو ٹاپ 4 ٹیموں میں 3.8 ملین امریکی ڈالرز تقسیم ہونے ہیں،آئی سی سی بورڈ نے رواں سال کے اوائل میں ہی ٹیسٹ کرکٹ کو فروغ دینے کیلیے ترغیبات میں اضافے کو منظور کیا تھا، اس طرز کی چیمپئن شپ 2017 میں ہوگی،اس سے قبل رینکنگ کی ٹاپ ٹیم ایک لاکھ75 ہزار ڈالر کا چیک وصول کرتی تھی۔

تاہم آئندہ سال سے کم از کم ساڑھے چار لاکھ ڈالر ملیں گے،2015 سے یہ رقم بڑھ کر 5 لاکھ ڈالر تک ہو جائے گی،2016 سے انعامی رقم میں مزید اضافہ ہونا ہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ منگل کو اپ ڈیٹ کی جائے گی، ترتیب کے لحاظ سے ٹیموں کی رینکنگ یہ ہے، آسٹریلیا، انگلینڈ، آسٹریلیا، پاکستان، بھارت، سری لنکا، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش ۔ کم میچز میں شرکت کی وجہ سے زمبابوے کو ابھی کوئی رینک نہیں ملا۔
Load Next Story