کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا، ذرائع


ویب ڈیسک August 13, 2016
ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا، ذرائع، فوٹو؛ فائل

سریاب روڈ پر دہشت گردوں سے مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق سریاب روڈ پر سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا تاہم اس دوران فورسز کی جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ اس دوران 2 سیکیورٹی اہلکاروں پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔

ذرائع کےمطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جب کہ دہشت گردوں کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔