بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ پاکستان کے زوہیب نے تیز ترین سنچری جڑدی

صرف 36 گیندوں پر اعزاز پایا، ظفر کی ففٹی، جنوبی افریقہ242 رنز سے ناکام


Sports Reporter December 04, 2012
محمد زوہیب کے علاوہ ظفر، محمد اکرم اور نثار علی نے بھی شاندار اننگز کھیلی۔ فوٹو فائل

بلائنڈ ٹوئنٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے محمد زوہیب نے 36 گیندوں پر سنچری جڑ کر تاریخ رقم کردی۔

ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 242 رنز کے بڑے مارجن سے زیر کرلیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بنگلور میں ٹاس جیت کر گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 2 وکٹ پر358 رنز بنائے۔

10

محمد زوہیب نے44 گیندوں پر 124 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، ظفر 80، محمد اکرم 74 اور نثار علی 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، حریف ٹیم7 وکٹ پر116 رنز تک محدود رہی، ڈیزیکل پیلے (59) کے سواکوئی بھی پاکستانی بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کرسکا، محمد اکرم، زوہیب، انیس اور ذیشان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔یادرہے کہ پہلے میچ میں گرین شرٹس نے انگلینڈ کو166 رنز سے ہرایا تھا،

ناصر علی نے 152 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ طاہر علی 64 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، گرین شرٹس نے اس مقابلے میں329 رنز بنائے، حریف ٹیم 163 تک محدود رہی ۔قومی ٹیم منگل کو تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کے مقابل آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |