ملتان میں شوہرکی فائرنگ سے 4 سسرالی جاں بحق

طاہر بیوی کو منانے گیا، نہ مانی تو طیش میں آکر فائرنگ کر دی۔


ویب ڈیسک August 13, 2016
طاہر بیوی کو منانے گیا، نہ مانی تو طیش میں آکر فائرنگ کر دی۔ فوٹو: ایکسپریس

بستی مملوک میں شوہر نے فائرنگ کر کے ساس، سسر، سالے کی بیوی اور اس کے بیٹے کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کی بستی مملوک میں طاہر اعوان نامی شخص روٹھی بیوی کو منانے کے لئے سسرال گیا لیکن وہ اس کے ساتھ جانے کے لئے تیار نہ ہوئی تو اس نے طیش میں آکر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں ملزم کی ساس سفینہ بی بی، سسر عبدالرحمان، سالے کی بیوی سرور خاتون اور اس کا 12 سالہ بیٹا اقرار شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور 3 سسرالیوں کو قتل کردیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فائرنگ کے واقعہ کے بعد فرار ہو گیا تاہم اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر اعوان کی بیوی گزشتہ ایک سال سے ناراض تھی اور وہ اسے مناننے کے لئے پہلے بھی کئی بار اپنے سسرال آ چکا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں