میسی نے بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

ٹیم سے باہر رہ کر تنقید کرنے بجائے اس کا حصہ بن کر فائدہ پہنچانا چاہتا ہوں، لیونل میسی

ٹیم سے باہر رہ کر تنقید کرنے بجائے اس کا حصہ بن کر فائدہ پہنچانا چاہتا ہوں، لیونل میسی : فوٹو : فائل

لیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے اور انھیں ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے ارجنٹائن کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ایک بار پھر فٹبال کے میدانوں میں جوہر دکھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میسی نے 2 ماہ قبل کوپا امریکا میں چلی کے خلاف فائنل میں پنیلٹی شوٹ آؤٹ ضائع کردی تھی جس کی وجہ سے ارجنٹائن کو ان کی قیادت میں مسلسل چوتھے بڑے بین الاقوامی ایونٹ کے فائنل میں شکست ہوئی تھی اور میسی نے فائنل میں شکست کے بعد دلبرداشتہ ہوکر بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم اب انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کوپا امریکا کپ میں ناکامی کے بعد لیونل میسی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان


میسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چلی کے خلاف فائنل کی شکست کے بعد وہ رات بھر نہیں سو سکے اور طرح طرح کے خیالات ان کے ذہن میں گردش کرتے رہے، جس کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کردیا لیکن اب ان کے خیال میں ہماری ٹیم کو بہت کچھ درست کرنے کی ضرورت ہے اور وہ ٹیم سے باہر رہ کر تنقید کرنے بجائے اس کا حصہ بن کر اپنی صلاحتیوں کے ذریعے فائدہ پہنچانے کے لئے دوبارہ آنا چاہتے ہیں کیونکہ وطن کی محبت اور قومی ٹیم کی نمائندگی ہی عظیم ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: لیونل میسی کو ٹیکس فراڈ کیس میں 21 ماہ قید کی سزا

دوسری جانب میسی کو ورلڈ کوالیفائرز کے لئے ارجنٹائن کی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے ارجنٹائن ستمبر کے آغاز میں ورلڈ کپ کوالیفائر میں یوروگوائے اور وینزویلا کے خلاف میچز کھیلے گا۔

Load Next Story