سندھ گیمز کراچی تیز ی سے سونے کے ذخائر پر قبضہ کرنے لگا
43 میڈلز کے ساتھ واضح برتری، میزبان حیدرآباد8 گولڈز جیت کر دوسرے نمبر پر موجود۔
سندھ گیمز میں کراچی تیزی سے سونے کے ذخائر پر قبضہ کرنے لگا۔
دوسرے روز بھی دفاعی چیمپئن شہر کے کھلاڑی چھائے رہے اور واضح برتری ثابت کرتے ہوئے ''مونجودڑو ٹرافی''کیلیے پوزیشن مستحکم کر لی، دوسرے روز کراچی 43 گولڈ،27 سلوراور3 برانز میڈلزکے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، میزبان حیدرآباد8 گولڈ،27 سلور اور 13 برانز میڈل کے ساتھ دوسرے، لاڑکانہ ریجن 3 سونے، 10چاندی اور 7 کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے، سکھر2 گولڈ، 5 سلور اور 16 برانز میڈل کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
میرپورخاص کا کوئی بھی کھلاڑی اب تک گولڈ میڈل حاصل نہیں کر سکا البتہ 2 سلور اور17 برانز میڈل جیتے ہیں، دوسرے روز حیدرآباد کے ایتھلیٹ محمد حاصل نے ہائی جمپ میں 12سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پبلک اسکول، حیدرآبادکے سبزہ زار پر ایتھلیٹکس مقابلوں کے خواتین ہائی جمپ میں کراچی کی رضیہ شیر خان نے سونے، حیدرآباد کی حنا رفیق نے چاندی اور کراچی کی آفرین عدیل نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ مردوں کے ہائی جمپ مقابلے میں حیدرآباد کے محمد حاصل نے سونے کا تمغہ حاصل کرتے ہوئےآٹھویں سندھ گیمز میں کراچی کے طارق علی گجر کا ریکارڈ توڑ دیا، حیدرآباد کے جنید خان نے چاندی اور لاڑکانہ کے محمد شریف نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ 800 میٹر مردوں کی ریس میں کراچی کے سلویسٹو ڈین سونے، حیدرآباد کے خادم حسین چاندی اور میرپورخاص کے محمد وقاص کانسی کے تمغہ کے حقدار قرار پائے۔
خواتین کی 800 میٹر ریس میں کراچی کی الماس فاطمہ نے گولڈ، کراچی کی مہک رومانہ نے چاندی اور حیدرآباد کی رمشہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ مردوں کی 200 میٹر ریس میں کراچی کے ورنن اوچنگ نے گولڈ، حیدرآباد کے عبدالکریم نے سلور اور محمد عارف نے برانز میڈل جیتا، خواتین کی 200 میٹر ریس میں کراچی کی رضیہ شیر خان نے گولڈ، سعدیہ بشیر نے سلور اور حیدرآباد کی کنول ناز نے برانز میڈل پایا، ٹرپل جمپ مینز ایونٹ میں کراچی کے شکیل احمد نے سونے، حیدرآباد کے محمد حاصل نے چاندی اور عرفان احمد نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا، مردوں کے ٹینس مقابلوں میں کراچی نے سکھر کو 3-0سے شکست دیتے ہوئے گولڈ، سکھر نے چاندی اور میرپورخاص نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ،
خواتین ٹینس ایونٹ کے فائنل میں کراچی نے حیدرآباد کو 3-0سے مات دے کر گولڈ،میزبان نے سلور اور میرپورخاص نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ محبوب گرائونڈ میں کبڈی کے مقابلے میں سکھر نے سونے، لاڑکانہ نے چاندی جبکہ حیدرآباد نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا، کوڈی کوڈی میں سکھر نے سونے، لاڑکانہ نے چاندی اور میرپورخاص نے کانسی کے تمغے حاصل کیے، نیٹ بال خواتین ایونٹ میں کراچی نے سونے، حیدرآباد نے چاندی اور میرپورخاص نے کانسی کے تمغے جبکہ مردوں کے مقابلوں میں حیدرآباد نے سونے، کراچی نے چاندی اور میرپورخاص نے کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ ہینڈ بال مردوں کے مقابلوں میں حیدرآباد نے سونے، کراچی نے سلور اور میرپورخاص نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ ہینڈ بال ویمنز ایونٹ میں حیدرآباد نے سونے، کراچی نے سلور اور سکھر نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
تھرو بال خواتین ایونٹ میں کراچی نے سونے، حیدرآباد نے سلور اور سکھر نے کانسی جبکہ مردوں کے ایونٹ میں حیدرآباد نے سونے، کراچی نے چاندی اور سکھر نے کانسی کا تمغہ پایا۔ سپک ٹاکرا مردوں کے ایونٹ میں کراچی نے گولڈ، میرپورخاص نے چاندی اور حیدرآباد نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا، خواتین ایونٹ میں حیدرآباد نے گولڈ، کراچی نے چاندی اور میرپورخاص نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ بورڈ اسٹیڈیم میں باسکٹ بال مینز ایونٹ میں کراچی نے گولڈ، میرپورخاص نے چاندی اور حیدرآباد نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ خواتین ایونٹ میں کراچی نے گولڈ، حیدرآباد نے چاندی اور سکھر نے کانسی کا تمغہ پایا۔
نذیر حسین بیڈمنٹن ہال میں خواتین ایونٹ میں کراچی نے گولڈ، سکھر نے سلور اور حیدرآباد نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا، مردوں کے مقابلوں میں بھی کراچی گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہا،سکھر نے سلور اور حیدرآباد نے برانز میڈل حاصل کیا۔ اسکواش انفرادی مقابلوں میں کراچی کے کاشف خان نے گولڈ، کراچی کے ہی نعمان خان نے سلور اور میزبان حیدرآباد کے سہیل شیخ نے برانز میڈل حاصل کیا، بورڈ اسٹیڈیم کے ہاکی آسٹروٹرف گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے خواتین ہاکی کے مقابلوں کے پہلے سیمی میں کراچی نے لاڑکانہ کو 8-0کے بھاری مارجن جبکہ سکھر نے حیدرآبادکو 10-0سے شکست دے دی، مردوں کے ہاکی ایونٹ کے سیمی فائنلز میں کراچی نے میرپورخاص اور حیدرآباد نے لاڑکانہ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔