مقبوضہ کشمیرمیں حق خود ارادیت کیلئے ریفرنڈم مارچ مزید 2 کشمیری شہید

مقبوضہ وادی میں مسلسل 35 ویں روز بھی کرفیو نافذ، میر واعظ عمر فاروق گرفتار


ویب ڈیسک August 13, 2016
حریت رہنماؤں نے بھارتی جارحیت کے خلاف ہڑتال میں 18 اگست تک توسیع کردی. فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیرکی عوام اپنے حق خود ارادیت کے لئے آج وادی میں ریفرنڈم مارچ کررہے ہیں جب کہ بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیریوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل 35 ویں روزبھی کرفیونافذ ہونے کے باوجود عوام کی جانب سے ریاست بھرمیں حق خود ارادیت کے لئے ریفرنڈم مارچ کررہے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی فورسز نے آج بھی کلگام کے علاقے میں بھارت مخالف مظاہرین پر فائرنگ کر کے مزید ایک کشمیری کو شہید کردیا جب کہ قابض فوج کی فائرنگ سے 2 اگست کو زخمی ہونے والا سہیل وانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جانوروں کا شکارکرنے والی پیلٹ گن کا کشمیریوں پربے دریغ استعمال

بھارتی فوج نے ریفرنڈم مارچ کے لئے ریلی کی قیادت کرنے پرحریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کوحراست میں لے لیا۔ اس کے علاوہ بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ادارے این ایچ سی آرکو مقبوضہ وادی میں داخلے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔ دوسری جانب حریت رہنماؤں نے بھارتی مظالم کے خلاف ہڑتال میں 18 اگست تک توسیع کرتے ہوئے 15 اگست کو مقبوضہ وادی سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی کے نوجوان رہنما برہان مظفروانی کی شہادت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں بھارتی فوج کی بربریت کے نتیجے میں اب تک 74 سے زائد کشمیری شہید اورہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ قابض فوج کی جانب سے مظاہرین پر پیلٹ گن کا استعمال کیا جارہا ہے جس سے سیکڑوں کشمیری اپنی بینائیوں سے محروم ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں