مفتی عبدالقوی کی پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی رکنیت بھی معطل

مفتی عبدالقوی کی پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ سے رکنیت آئندہ چند روز میں منسوخ کردی جائے گی، ذرائع


ویب ڈیسک August 13, 2016
پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو بھی ملزم قرار دے دیا ہے فوٹو: فائل

وفاقی وزارت مذہبی امورنے مفتی عبدالقوی کی پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی رکنیت بھی معطل کردی۔

قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیوں اوراس کے بعد ماڈل کے قتل نے مفتی عبدالقوی کوکہیں کا نہیں چھوڑا۔ ماڈل کے ساتھ سیلفیاں اوروڈیو منظرعام پرآنے کے بعد پہلے ان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے رکنیت ختم کی گئی تاہم اس کے بعد بھی ان کی مشکلات ختم نہیں ہوئیِں، وفاقی وزارت مذہبی امورنے اب مفتی عبدالقوی کی پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی رکنیت بھی تاحکم ثانی معطل کردی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی کی پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ سے رکنیت منسوخی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے تاہم اس پر چند روزبعد عملدرآمد ہوگا۔

دوسری جانب پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو بھی ملزم قراردے دیا ہے اور اب ان کی گرفتاری کے لیے باقاعدہ چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں