وزیراعظم کوچوہدری نثارکے رویے کا نوٹس لینا چاہیےمولانا فضل الرحمان

اہم امور پر تمام سیاسی جماعتوں کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے، سربراہ جے یو آئی (ف)

چند قوتیں بلوچستان میں امن دیکھنا نہیں چاہتیں اور وہ حالات خراب کررہی ہیں، مولانا فضل الرحمان فوٹو: فائل

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو چوہدری نثار کے رویے کا نوٹس لینا چاہیے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خطے کی بعض قوتیں پاکستان کے حالات خراب کررہی ہیں، سانحہ کوئٹہ سفاکانہ اقدام ہے وکلاء کا بڑا نقصان ہوا، یہ قومی سانحہ ہے بیرونی ہاتھ خارج از امکان نہیں، چند قوتیں بلوچستان میں امن دیکھنا نہیں چاہتیں اور وہ حالات خراب کررہی ہیں۔ سانحہ کوئٹہ میں بھی بیرونی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔


چوہدری نثار اور پیپلز پارٹی کے درمیان لفظی جنگ پرمولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی جیسے اہم امور پرتمام سیاسی جماعتوں کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے، قانون ہرفرد کے لئے برابرہونا چاہیے، نوازشریف اورآصف زرداری کو سیاسی کشمکش کو ختم کرنا ہوگا جب کہ وزیراعظم نوازشریف کو چوہدری نثار کے رویے کا نوٹس لینا چاہیے۔

Load Next Story