سوئی گیس پریشر میں کمی شہری مشکلات کا شکار
ہوٹلوں سے کھانا خریدنے پر مجبور ہیں،طلباء و ملازمین شدید اذیت سے دو چار
میرپورخاص کے گنجان آباد علاقوں میں گیس کے کم پریشر کی شکایت تاحال دور نہیں ہو سکی۔
حمید پورہ کالونی، تھامس آباد، ہیر آباد، غریب آباد، مہران کالونی سمیت بیشتر علاقوں میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی گیس پریشر میں کمی آگئی ہے۔
جس کے باعث علاقہ مکین شدید اذیت سے دوچار ہیں اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ صبح سے دوپہر تک مستقل گیس پریشر میں کمی کے باعث طلبہ و طالبات، سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین سمیت ہزاروں افراد کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔
حمید پورہ کالونی کے رہائشی شاہد جمیل نے بتایا کہ گیس پریشر میں کمی کے باعث علاقہ مکین ہوٹلوں سے کھانا خریدنے پر مجبور ہیں، جبکہ مکینوں نے محکمہ سوئی گیس کے افسران کو تحریری شکایت بھی درج کرائی ہیں، لیکن تاحال مسئلہ کا حل تو درکنار محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں نے علاقے کا دورہ تک نہیں کیا۔ سماجی رہنما کامران قائمخانی نے کہا کہ ہمیشہ ہی سردی کی آمد کے ساتھ گیس پریشر میں کمی کر دی جاتی ہے اور بارہا شکایات درج کرانے پر بھی محکمے کی جانب سے عملی اقدامات نہیں کئے جاتے اور عوام کو جھوٹی تسلیاں دی جاتی ہیں ۔