بھارت کے سرکاری اشتہار میں پاکستانی جے ایف تھنڈر 17 لڑاکا طیارہ

بھارتی حکومت نے یوم آزادی کیلیے اشتہار بنایا جس میں فضائی قوت ظاہر کرنے کی کوشش میں پاکستانی طیارہ لگادیا گیا۔


ویب ڈیسک August 13, 2016
بھارتی حکومت نے یوم آزادی کیلیے اشتہار بنایا جس میں فضائی قوت ظاہر کرنے کی کوشش میں پاکستانی طیارہ لگادیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

بھارت پر جے ایف 17 تھنڈر کی ایسی ہیبت طاری ہے کہ اس کو پاکستانی جیٹ طیارے کے علاوہ کچھ دکھائی نہیں دیتا اور" جے ایف 17 تھنڈر"بھارتیوں کے حواس پر ایسا سوار ہوکر رہ گیا ہے کہ حال ہی میں انڈیا کے یوم آزادی کے حوالے سے بنائے گئے ایک سرکاری اشتہار میں غلطی سے پاکستانی طیارے کو ہی دکھا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت ثقافت کی جانب سے 70 ویں یوم آزادی کے حوالے ایک ویڈیواشتہار بنایا گیا تھا جسے ٹوئٹر پرشیئر کیا گیا،اس اشتہار میں بھارتی حکومت کی جانب سے اپنی شان و شوکت اور فضائی قوت ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم مودی سرکار کو اس وقت شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا جب یہ انکشاف ہوا کہ اشتہار میں دکھایا گیا طیارہ بھارت کا "تیجس" نہیں بلکہ یہ پاکستانی طیارہ "جے ایف 17 تھنڈر" ہے اور کسی نااہل شخص نے فوٹو شاپ پر اس پہ بھارتی جھنڈا لگادیا ہے۔



بھارتی وزارت ثقافت کی جانب سے ٹوئٹر سے اشتہار تو ہٹا لیا گیا تاہم سوشل میڈیا اور بھارتی ذرائع ابلاغ میں مودی سرکار کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور بھارتی حکومت پر شدید لعن طعن کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شرمندگی کا یہ عالم ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی وضاحتی بیان بھی سامنے نہیں آیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جے ایف 17 تھنڈر بازی لے گیا

واضح رہے کہ جے ایف 17 تھنڈر ایک لڑاکا طیارہ ہے جو پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر بنایا ہے اور اس طیارے کی پھرتی اور جدت نے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا ہے جس کی وجہ سے بہت سے ممالک پاکستان سے جے ایف 17 خریدنا چاہتے ہیں جن میں مصر، ارجنٹائن، ملائشیا، برما، سری لنکا اور نائیجیریا شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں