الطاف حسین عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں محمد علی

من مانے فیصلوں سے عوام کے دلوں سے ان کی محبت کو ختم نہیں کیا جا سکتا


Press Release December 04, 2012
انچارج سید محمد علی شاہ نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ ملک کو در پیش مسائل اور خطرات کی نشاندہی کی. فوٹو: فائل

GILGIT: متحدہ کے قائد الطاف حسین ملک بھر کی کروٖڑوں عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔

من مانے فیصلوں اور خود ساختہ تجربوں کے بل بوتے پر عوام کے دلوں سے ان کی محبت کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم ٹنڈو الہیار زون کے انچارج سید محمد علی شاہ نے یونین کونسل4کے یونٹ ذمے داران اور کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن زونل کمیٹی راشد علی بھی موجود تھے۔

انھوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ ملک کو در پیش مسائل اور خطرات کی نشاندہی کی اور ارباب اختیار سمیت تمام محب وطن شہریوں کو ان مسائل کے حل پیش کیے۔ قائد تحریک ملک بھر کے غریب اور مظلوم عوام کے حقوق کے لیے کوشاں ہیں اور98 فیصد عوام کو مراعات یافتہ طبقے کے شکنجے سینجات دلانے کے لیے فیصلہ کن جدوجہد کر رہے ہیں۔

7

انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف ماضی میں بھی سازشیں کی گئیں اور آج بھی نت نئی سازشوں کے جال بنے جا رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے خلاف سازشیں در حقیقت ملک کے 98 فیصد عوام کے خلاف اعلان جنگ کے مترادف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی کردار کشی کرنے والوں کے تمام تر مفروضے اور سازشیں عوام بھرپور اتحاد اور یکجہتی سے ناکام بنا دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں