یمن میں اسکول پر فضائی حملے میں 10 بچے جاں بحق

فضائی حملہ صبح 8 بجے اس وقت کیا گیا جب بچے اسکول میں اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف تھے، خبر ایجنسی


ویب ڈیسک August 13, 2016
فضائی حملہ صبح 8 بجے اس وقت کیا گیا جب بچے اسکول میں اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف تھے، خبر ایجنسی، فوٹو؛ فائل

یمن میں اسکول پر فضائی حملے کے نتیجے میں 10 بچے جاں بحق جب کہ 21 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں اسکول پر فضائی حملے میں 10 بچے جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے جب کہ فضائی حملہ صبح 8 بجے اس وقت کیا گیا جب بچے اسکول میں اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔ خبر ایجنسی کے مطابق حملے کے بعد کی ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں بچوں کی لاشیں دکھائی گئی ہیں تاہم ویڈیو کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب ایرانی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 50 کے قریب ہے جب کہ حوثی باغیوں نے الزام لگایا ہے کہ فضائی حملہ سعودی اتحادی طیاروں کی کارروائی کا نتیجہ ہے تاہم اس حوالے سے سعودی اتحاد کے ترجمان نے کسی بھی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں