سی این جی اسٹیشنز عوام کیلیے ہیں انھیں کھلارہنا چاہیے
گیس کی قیمت کم اورسی این جی کا بحران ختم کیا جائے،مقررین کا اے پی سی سے خطاب.
جماعت اسلامی کے تحت منعقدہ اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ گیس کی قیمت کم کرکے سی این جی کا بحران ختم کیا جائے۔
سی این جی مالکان احتجاج ختم کریں، پیپلزپارٹی نے اوگرا کے چیئرمین کو رشوت دیکر 15 ہزار سی این جی اسٹیشن کھلوائے، انھوں نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز عوام کیلیے ہیں، انھیں کھلارہنا چاہیے۔
مسلسل بندش سے عوام مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں، حکومت اورمالکان عوام کے حال پر رحم کریں، حکومت گیس کی قیمتو ں کو پٹرول کی قیمتوں کے مساوی کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
گیس کی قیمت اور ٹیکسز میں کمی کرکے بحران ختم کیا جائے، سی این جی مالکان احتجاج ختم کریں اور حکومت ایران سے گیس کے معاہدے پرعملدرآمد کرے تاکہ بحران کا خاتمہ کیا جاسکے، جماعت اسلامی کراچی کے تحت ادارہ نورحق میں سی این جی کا حصول اورعوامی مشکلات کے زیر عنوان منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے کی،کانفرنس سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سلیم ضیا، نیشنل پیپلزپارٹی کے سید ضیاعباس، پاکستان تحریک انصاف کے حفیظ الدین، عوامی مسلم لیگ کے محفوظ یارخان، جے یو پی کے رہنماء ڈاکٹر محمد صدیق راٹھور، جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر برجیس احمد، جے یو آئی (س) کے رہنما مفتی محمد عثمان یار خان، جے یو آئی (نظریاتی) کے رہنما مولانا عبدالستار مدنی، سی این جی ایسوسی ایشن کے نمائندے رضا عباس اور دیگرنے خطاب کیا۔