چوہدری نثار کی باتوں سے پوری طرح متفق نہیں رانا ثنااللہ

پنجاب میں نیشنل ایكشن پلان پر پوری طرح سے عملدرآمد ہو رہا ہے، وزیر قانون پنجاب


ویب ڈیسک August 13, 2016
پنجاب میں نیشنل ایكشن پلان پر پوری طرح سے عملدرآمد ہو رہا ہے، وزیر قانون پنجاب، فوٹو؛ فائل

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ نے كہا ہے كہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے جو کچھ کہا اس سے پوری طرح متفق نہیں ہوں۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق رانا ثنااللہ نے کہا کہ پنجاب میں بچوں كے اغوا یا لاپتا ہونے میں كوئی منظم گینگ ملوث نہیں،بچوں كے اعضا كالنے والی بات بھی درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف كی ریلی روكنے والی بات میں كوئی صداقت نہیں، قافلے كو جہاں روكا گیا ہے وہاں كی نشاندہی كی جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پی ٹی آئی كی ریلی كو مكمل سیكیورٹی دینے كی ہدایت كی ہے جب كہ انتطامیہ نے ریلی كے شركا سے مذاكرات كركے بہتر انتظامات كیے ہیں۔

رانا ثنااللہ نے كہا كہ پنجاب میں نیشنل ایكشن پلان پر پوری طرح سے عملدرآمد ہو رہا ہے جب کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے جو كچھ كہا اس سے پوری طرح متفق نہیں ہوں۔ انہوں نے كہا كہ پولیس اور متعلقہ اداروں كو پوری ذمہ داری كے ساتھ اپنے اپنے فرائض سرانجام دینے كی ہدایت كی گئی ہے، تمام اداروں كو سیكیورٹی پلان پر عملدرآمد كرنے كے حوالے سے الرٹ رہنے كیلئے كہا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں