جامعہ کراچی ریٹائرمنٹ سے 6ماہ قبل اپ گریڈیشن کو روکنے کا فیصلہ

منظوری سینیڈیکیٹ کے اجلاس میں دی جائیگی جو 8دسمبر کو منعقد ہوگا.


Staff Reporter December 04, 2012
منظوری سینیڈیکیٹ کے اجلاس میں دی جائیگی جو 8دسمبر کو منعقد ہوگا. فوٹو: فائل

SWAT: جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے ملازمین کی ریٹائرمنٹ سے محض 6ماہ قبل کی جانے والی اپ گریڈیشن کے سلسلے کوروکنے کافیصلہ کیاہے اورماضی میں اساتذہ وغیرتدریسی عملے کی ریٹائرمنٹ کی مقررہ مدت سے 6ماہ کے اندرکی گئی ترقیوں کوخلاف ضابطہ قراردیاگیاہے۔

ریٹائرمنٹ سے قبل ملازمین کودی جانے والے ترقیوں کوروکنے کے فیصلے کی منظوری جامعہ کراچی کی سینڈیکیٹ کے 8دسمبرکومنعقدہونے والے اجلاس میں دی جائے گی جس کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹرمحمدقیصرکریں گے، واضح رہے کہ جامعہ کراچی کی گزشتہ سینڈیکیٹ میں اساتذہ کی ریٹائرمنٹ سے قبل 6ماہ کے اندردی گئی ترقیوں کے معاملے کی نشاندہی کی گئی تھی۔

6

جس پربعض اراکین سینڈیکیٹ کی جانب سے اسی طرز پرغیرتدریسی عملے کے بعض افرادکوبھی ریٹائرمنٹ سے قبل دی گئی ترقیوں کا ذکر کیاگیا تھا اور کہا گیا تھا کہ ملازمین کی جانب سے پنشن میں مراعات لینے کے باعث اس طرح کاسلسلہ جاری ہے جس پر سینڈیکیٹ کی جانب سے اس معاملے پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

کمیٹی نے اپنی پیش کردہ رپورٹ میں اس سلسلے کوفوری روکنے کی سفارش کی ہے، علاوہ ازیں سینڈیکیٹ کے اجلاس میں یونی کیریئنزکی جانب سے جامعہ کراچی سے مانگی گئی 2ہزاراسکوائریارڈ کی اراضی دینے کے معاملے پرغور اورفیصلہ کیاجائے گا یونی کیئرینز نے متعلقہ زمین پرالمنائی کمپلیکس تعمیر کروانے کی تجویز پیش کی ہے جس پراجلاس میں بحث کی جائے گی اجلاس میں شعبہ بائیو ٹیکنالوجی کے ٹیچرعامراقبال کویونیورسٹی کی ملازمت سے فارغ کرنے کی سفارش پربھی فیصلہ کیاجائے گامتعلقہ کمیٹی کی جانب سے انھیں مسلسل غیرحاضر ہونے کی بنیادپرملازمت سے فارغ کرنے کی سفارش کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں