لاہور میں کومبنگ آپریشن میں 2 دہشتگردوں سمیت 11 افراد زیرحراست آئی ایس پی آر

حراست میں لیے گئے دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک August 13, 2016
حراست میں لیے گئے دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ، آئی ایس پی آر، فوٹو؛ فائل

KARACHI: شاہدرہ میں پاک فوج کے کومبنگ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے 2 دہشت گردوں سمیت 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لاہور شاہدرہ کے علاقے برکت ٹاؤن میں فوج کے کومبنگ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں سمیت 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا علاقے میں 3 گھنٹے تک آپریشن جاری رہا جب کہ آپریشن کے دوران حراست میں لیے گئے دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان کے قبضہ سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں