دہری شہریت سابق پارلیمینٹرینز کیخلاف کارروائی کیلیے درخواستیں دائر

سفر اور دیگر مدوں میں لی گئی مراعات کے اخراجات واپس لیے جائیں، درخواست گزار.


Staff Reporter December 04, 2012
سفر اور دیگر مدوں میں لی گئی مراعات کے اخراجات واپس لیے جائیں، درخواست گزار. فوٹو: فائل

مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم ، مشیر داخلہ عبدالرحمن ملک اور دہری شہریت رکھنے والے مستعفی ارکان کو کسی بھی سرکاری عہدے کے لیے نااہل قرار دینے کیلیے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 5آئینی درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔

درخواستوں میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 20ستمبر 2012کو متعدد آئینی درخواستوں میں کو نمٹاتے ہوئے عبدالرحمن ملک اور ڈاکٹر عاصم کے بارے میں قرار دیا ہے کہ یہ امین وصادق نہیں رہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں یہ افراد کسی بھی سرکاری عہدے کے لیے اہل نہیں رہے اس لیے انھیں مشیر کے عہدے سے بھی فارغ کیا جائے ۔

9

عبدالرحمن ملک کو کراچی یونیورسٹی کی جانب سے دی گئی اعزازی ڈگری واپس لینے کی بھی ہدایت کی جائے، نااہل ہونیوالے ارکان اسمبلی سے اس مدت میں سفر،رہائش اور دیگر مدوں میں لی گی مراعات کے اخراجات واپس لیے جائیں۔

درخواستوں میں ڈاکٹر عاصم ، عبدالرحمن ملک ، وزارت داخلہ ، وزارت پٹرولیم ، الیکشن کمیشن آف پاکستان، وائس چانسلر جامعہ کراچی،سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن ،سیکریٹری سینیٹ اورسیکریٹری خارجہ وغیرہ کوفریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیا ہے کہ ایسے افراد جنھیں سپریم کورٹ آف پاکستان قرار دے چکی ہے کہ امین وصادق نہیں رہے وہ مملک پاکستان کے لیے مکمل طور پر رسک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں