میری فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ نے خواتین پر گہرا اثر چھوڑا دپیکا

میرے کردار جیسا میک اپ بہت مقبول ہوا ہر دلہن ایسا ہی بننا چاہتی تھی،دپیکا


Online August 14, 2016
میرے کردار جیسا میک اپ بہت مقبول ہوا ہر دلہن ایسا ہی بننا چاہتی تھی،دپیکا فوٹو: فائل

اداکارہ دپیکا پڈوکون بولی وڈ میں اپنی پہلی فلم'' اوم شانتی اوم '' سے ہی اتنی مقبول اور کامیاب ہوگئیں کہ آج وہ شوبز کی سب سے مہنگی اداکارہ مانی جاتی ہیں۔

گیوینیٹی فیئر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دپیکا پڈوکون نے بتایا کہ ان کی پہلی فلم اوم شانتی اوم نے خواتین پر گہرا اثر چھوڑا تھا۔ مجھے یاد ہے میری پہلی فلم اوم شانتی اوم میں میرا میک اپ خاصا منفرد کیا گیا تھا، اس وقت کئی میک اپ آرٹسٹس میرے پاس آتے تھے اور مجھے بتاتے تھے کہ ان کے کردار جیسا میک اپ بہت مقبول ہوچکا ہے اور ہر دلہن اس فلم میں میرے کردار کی طرح کا دکھنا چاہتی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں