ریو گیمز سوئمر نے سنگاپور کا خالی دامن خوشیوں سے بھر دیا
شولنگ نے فلپس کو ہرا کرسنگاپورکے لیے پہلاگولڈمیڈل جیتا
سوئمرنے سنگاپور کا خالی دامن خوشیوں سے بھردیا، جوزف شولنگ نے 100 میٹر بٹر فلائی کے فائنل میں امریکی سپراسٹار مائیکل فلپس کو مات دے کر اپنے ملک کیلیے پہلا سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
21 سالہ ایشین چیمپئن نے مقررہ فاصلہ 50.39 سیکنڈز میں طے کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بھی بنایا، مائیکل فلپس، جنوبی افریقہ کے چاڈ لی کلوز اور ہنگری کے لیسزلو چیش نے 51.14 سیکنڈز کی پرفارمنس سے سلور میڈلز حاصل کیے۔امریکی خاتون تیراک کیٹی لیڈیسکی نے800 میٹر فری اسٹائل میں اپنے ہی ورلڈ ریکارڈ کو بہتر بناتے ہوئے فتح حاصل کی، ویمنز200میٹر بیک اسٹروک میں امریکا کی مایا ڈی ریڈو نے ہنگری کی' آئرن لیڈی' کیٹینکا ہوسزو کو پیچھے چھوڑدیا۔
کینیڈا کی ہیلری کلیڈویل نے برانز میڈل پر اکتفا کیا۔ویمنز شاٹ پٹ میں امریکا کی مچیلا کارٹر نے سونے کا تمغہ جیت لیا، 32 برس قبل 1984 کے اولمپکس میں ان کے والد مائیکل نے بھی شاٹ پٹ میں سلور میڈل حاصل کیا تھا،کیلیفورنیا میں سکونت رکھنے والی 30 سالہ مچیلا نے دو بار کی چیمپئن کیوی ایتھلیٹ ویلیری ایڈمز کو شکست دی، ہنگری کی انتیا مارٹون نے کانسی کا تمغہ پایا۔
ویٹ لفٹر کیانوش روستامی نے ریو گیمز میں ایران کیلیے پہلا میڈل جیت لیا، انھوں نے مینز 85 کے جی میں اپنا ہی ورلڈ ریکارڈ بہتر بناتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، برطانیہ نے اولمپک ٹریک سائیکلنگ مینز ٹیم ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کرلیا، فائنل میں ناکامی کے بعد آسٹریلیا کو سلور میڈل پر اکتفاکرنا پڑا، ڈنمارک نے نیوزی لینڈ کو مات دے کر برانز میڈل پر ہاتھ صاف کیا، جنوبی کوریا کے کو بون چان نے مینز انفرادی تیراندازی ایونٹ میں سونے کا تمغہ اپنے قبضے میں کرلیا۔
شمالی کوریا نے ریو ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں پہلا طلائی تمغہ پالیا، ریم جونگ سیم نے ویمنز 75 کے جی میں یہ کارنامہ انجام دیا،برطانوی روورز نے مینز 8 ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا، جرمنی نے سلور جبکہ نیدرلینڈز نے برانز میڈل پایا، ویمنز ایونٹ میں امریکی ٹیم اعزاز کے دفاع میں سرخرو رہی،برطانیہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ رومانیہ تیسرے نمبرپر رہا۔ نیوزی لینڈ کے ماہی ڈریسڈل نے مینز سنگلز اسکل ٹائٹل برقرار رکھا،آسٹریلیا کی کیمبرلے برینن نے ویمنز سنگلز اسکل میں گولڈ میڈل گلے کی زینت بنایا۔