بولنگ کے دوران ڈینجر زون میں آنے پر وہاب کو وارننگ

وہاب ریاض اپنی تیزبولنگ کے دوران کئی مرتبہ پچ کے ممنوعہ حصے تک پہنچ گئے تھے

وہاب ریاض نے اپنی تیز گیندوں سے اوول میں انگلش بلے بازوں کو کافی پریشان کیا ہے۔ فوٹو: فائل

اوول کے میدان میں انگلینڈ کے خلاف طوفانی بولنگ کرتے ہوئے وہاب ریاض ڈینجر زون میں آگئے ۔

اوول میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز وہاب ریاض نے پہلے ہی اوور میں کپتان الیسٹر کک کا شکار کرنے میں کامیاب ہوگئے جس نے ان کی پیس بیٹری کو مزید چارج کردیا۔ ایلسٹر کک کو ٹھکانے لگانے کے بعد وہاب ریاض نے اور بھی زیادہ رفتار سے گیندیں کرانا شروع کیں، اسی کوشش کے دوران وہ کئی مرتبہ پچ کے ڈینجر زون میں بھی آئے جس پر امپائر نے انہیں وارننگ دے دی، اس تنبیہہ کے بعد وہاب ریاض نے پوری کوشش کی کہ وہ بولنگ کے دوران پچ کے اس خاص حصے پر نہ جائیں جو ان پر کھیل خراب کرنے کی تہمت کا باعث بنے۔


یاد رہے کہ ایجبسٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جیمز اینڈرسن کو اسی جرم میں بولنگ سے روک دیا گیا تھا۔

 
Load Next Story