اولمپکس مینز ہاکی بھارت 36 سال بعد سیمی فائنل میں رسائی کے قریب

بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں رسائی کیلیے آج بیلجیئم کے مقابل آئے گی


Sports Desk August 14, 2016
عالمی نمبر 5 بھارتی سائیڈ نے پول بی میں دو فتوحات کے ساتھ چوتھے نمبر پراختتام کیا تھا، فوٹو: فائل

لاہور: ریو اولمپکس ہاکی مینز ایونٹ میں بھارتی ٹیم 36 برس بعد سیمی فائنل میں رسائی کیلیے اتوار کو بیلجیئم کے مقابل آئے گی۔

عالمی نمبر 5 بھارتی سائیڈ نے پول بی میں دو فتوحات کے ساتھ چوتھے نمبر پراختتام کیا تھا، اسے دو مقابلوں میں شکست ہوئی جبکہ 1میچ ڈرا رہا، ارجنٹائن نے جمعے کومنعقدہ میچ میں آئرلینڈ پر 3-2سے کامیابی پا کر گروپ میں تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا جس سے بھارت کو گروپ میں چوتھی پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔

دریں اثنا گروپ 'بی' کے دیگر میچز میں جرمنی نے کینیڈا کو 6-2 سے قابو کرلیا،ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کا میچ 3-3 سے ڈرا ہوا، گروپ ' اے ' میں بیلجیئم نے برطانیہ کو 4-1 سے مات دی، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 2-1 سے زیر کرلیا،اسپین نے برازیل کو 7-0 سے تختہ مشق بنایا۔

دوسری جانب ویمنز ایونٹ میں بھارت کو ارجنٹائن نے 5-0 سے آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ٹائٹل کی دوڑ سے باہرکردیا، امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور ارجنٹائن نے کوارٹر فائنل میں نشست یقینی بنالی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں