پاکستان نے کشمیر پر بھارت سے مذاکرات کی حکمت عملی بنالی

پاکستانی سیکریٹری خارجہ اپنے بھارتی ہم منصب کو خط تحریر کرکے مذاکرات کی دعوت دیں گے، ذرائع

پاکستان بھارت سے مطالبہ کرے گاکہ بھارت مقبوصہ کشمیر میں جارحیت بند کرکے وہاں کے عوام کے جائزمطالبات سنے۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے مقبوصہ کشمیر پر بھارت سے آئندہ خصوصی مذاکرات کرنے کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔

پاکستن کی جانب سے تیار کی گئی حکمت عملی کے تحت پاکستانی سیکریٹری خارجہ اپنے بھارتی ہم منصب کو خط تحریر کرکے مذاکرات کی دعوت دیں گے کہ پاکستان مقبوصہ کشمیر کے معاملے پر سیکریٹری خارجہ سطح پرایک خصوصی مذاکراتی نشست کاانعقادچاہتا ہے۔ اگر بھارت پاکستان یا اپنے ملک یا نیوٹرل مقام پر مذاکرات کیلیے تیارہے تو پاکستانی سیکریٹری خارجہ بھارت کے سیکریٹری خارجہ سے ملاقات کیلیے تیار ہیں۔ اس ملاقات میں پاکستان مقبوصہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ اٹھائے گا اور بھارت سے باضابطہ مطالبہ کیا جائے گا کہ بھارت مقبوصہ کشمیر کے عوام پر طاقت کا استعمال بند کرے اور خصوصا بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیریوں پر پیلٹ گنوں کے استعمال اور درجنوں افراد کی نابینا کرنے پر شدید احتجاج کیا جائے گا۔


مذاکرات کے دوران پاکستان بھارت سے مطالبہ کرے گاکہ بھارت مقبوصہ کشمیر میں جارحیت بند کرکے وہاں کے عوام کے جائزمطالبات سنے۔ پاکستان بھارت سے یہ بھی باضابطہ مطالبہ بھی کرے گاکہ مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ پاکستانی حکاممتوقع مذاکرات کے حوالے اہم نکات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے مقبوصہ کشمیر کی صورتحال پرخصوصی مذاکرات کی دعوت قبول نہیں کی تو پاکستان نے اس معاملے پر متبادل سفارتی حکمت عملی بھی مرتب کرلی ہے، پاکستان بھارت کے اس رویے کے خلاف عالمی سطح پرسفارتی مہم چلائے گا۔ پاکستان اقوام متحدہ سے باضابطہ مطالبہ کرے گا کہ مقبوصہ کشمیر کے حالات کے جائزے کیلیے فیکٹ اینڈفائنڈنگ مشن بھیجا جائے۔اقوام متحدہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے پر بھارت کے خلاف پاپندیاں عائد کرے۔ پاکستان نے طے کیا ہے کہ اگر بھارتنے مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب نہیں دیا تو بھارتکے ساتھ تمام امور پر بات چیت کاسلسلہ موخر کردیا جائے گااور پاکستان کسی معاملے پر مذاکرات میں پہل نہیں کرے گا۔

 
Load Next Story