مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

پاکستان نیول اکیڈمی کے چاک و چوبند دستے نے مزار کی سیکیورٹی کے فرائض سنبھال لئے


ویب ڈیسک August 14, 2016
کمانڈنٹ نیول اکیڈمی کموڈور عدنان احمد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ فوٹو: فائل

یوم پاکستان کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی اور پاکستان نیول اکیڈمی کے چاک و چوبند کیڈٹس نے مزار کی سیکیورٹی کے فرائض سنبھال لئے۔ کمانڈنٹ نیول اکیڈمی کموڈور عدنان احمد نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مزار قائد پر فاتحہ خوانی کے بعد پھولوں کی چادر بھی چڑھائی، کموڈور عدنان نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مزار قائد پر پرچم کشائی کی تقریب کے انتظامات مکمل

گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، سیکیورٹی کے لئے پولیس اور رینجرز کے جوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی جب کہ گارڈز کی تبدیلی سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی مزار کی تلاشی لی۔

بعد ازاں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ بڑی خوشی ہے کہ 2016 کی جشن آزادی مل کر منا رہے ہیں۔ خوشی ہے کہ گورنر کیساتھ مزار قائد پر حاضری دینے کی سعادت ملی ۔ آزادی کے دن قائد اعظم اور قربانی دینے والوں کو یاد کرنا ضروری ہے ۔ بزرگوں کی قربانیوں سے پاکستان حاصل ہوا ہے ۔ تمام لوگوں کو ساتھ ملا کر چلیں گے ۔ بزرگوں کی قربانیوں سے پاکستان حاصل ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں