پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا
گوگل نے اپنے ڈوڈل میں موہن جو داڑو کی تہذیب کے ساتھ چاند تارے کو بھی دکھایا ہے
70 ویں یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا ہے۔
پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر گوگل نے اپنے ڈوڈل میں موہن جو داڑو کی ہزاروں برس پرانی تہذیب کو دکھایا ہے، گوگل ڈوڈل میں موہن جو داڑو کی نوادرات کے ساتھ ساتھ پاکستان کے جشن آزادی کی مناسبت سے چاند تارے کو بھی خصوصی طور پر دکھایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گوگل ہر اہم دن کے موقع پر اپنے ڈوڈل کو تبدیل کرتا ہے، گزشتہ برس بھی پاکستان کے جشن آزادی پر گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کیا تھا۔