کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط
بھارت ظلم کے بجائے کشمیری عوام پر کی امنگوں اور مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حل کرے، عبدالباسط
بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کا نئی دلی میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیر کے مظلوم اور نہتے عوام کی آزادی کے لئے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک پاکستان بھی اپنا کردار اور جدوجہد جاری رکھے گا اور آج کا دن بھی کشمیر کی آزادی کے نام کرتے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پاک بھارت مذاکرات وقت کی ضرورت لیکن ہندوستان اس کیلیے تیار نہیں
عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات کے راستے کا انتخاب کیا اور بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی۔ بھارت کو بھی چاہیئے کہ کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کے بجائے ان کی امنگوں اور خواہش کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔