ملتان میں جشن آزادی کی تقریب میں فائرنگ سے ن لیگی رہنما سمیت 2 افراد جاں بحق

واقعے کے بعد فائرنگ کرنے والے شخص نے بھی خودکشی کرلی، پولیس

پولیس نے ملزم ندیم کی والدہ اوربھائی کوحراست میں لے لیا ، فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
بستی ملوک میں جشن آزادی کی تقریب میں کی گئی فائرنگ کی زد میں آکر مسلم لیگ ن کا مقامی رہنما اور ایک بچہ جاں بحق جب کہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے علاقے بستی ملوک میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا، تقریب مین شریک ندیم نامی شخص نے جوش جذبات میں فائرنگ کی جس کی زد میں مسلم لیگ (ن) کا مقامی رہنما سلیم رجب اعوان اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے۔


زخمیوں میں سے ایک بچہ اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا جب کہ سلیم رجب اعوان دوران علاج دم توڑ گیا۔ طبی عملے کا کہنا ہے کہ زخمی بچے کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

دوسری جانب واقعے کے بعد فائرنگ کرنے والے شخص نے بھی خودکشی کرلی ہے جب کہ پولیس نے ملزم ندیم کی والدہ اوربھائی کوحراست میں لے لیا۔
Load Next Story