پہلوان کے بعد عامر خان اب ’’ ٹھگ ‘‘ بننے کے لئے تیار

یش راج فلمز کی فلم ’’ٹھگ‘‘ میں عامر خان کے ہمراہ دیپیکا پدوکون اداکاری کا جادو جگائیں گی


ویب ڈیسک August 14, 2016
عامر کان دھوم تھری میں بھی چور کا کردار ادا کیا تھا فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی آئندہ فلم ''ٹھگ'' میں چور کا کردار ادا کریں گے اور ان کے مد مقابل دیپیکا پدوکون اداکاری کا جادو جگائیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کا نامور پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز ''ٹھگ'' کے نام سے ایک فلم بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، فلم کی کہانی ایک چور اور اس کی کارروائیوں کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں دیپیکا پدوکون کے ساتھ ہریتھک روشن کو کاسٹ کیا گیا تھا تاہم اب انہیں فلم سے الگ کردیا گیا ہے، جس کے بعد اس بات کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اب ہریتھک کا کردار عامر خان ادا کریں گے۔

''ٹھگ'' کی ہدایت کاری وجے کرشنا اچاریہ دیں گے جو اس سے قبل یش راج فلمز ہی کی ''دھوم 3'' کی بھی ہدایت کاری کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔