سی این جی مالکان نے ہڑتال ختم کرانے کا یقین دلادیا
1300سی سی سے بڑی گاڑیوں کو گیس کی فراہمی بند کردی جائے، چیئرمین اوگرا
سی این جی اسٹیشن مالکان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کو ہڑتال ختم کرنے کی یقین دہانی کرا دی جبکہ اوگرا چیئرمین نے تجویز دی ہے کہ سی این جی صرف پبلک ٹرانسپورٹ کو فراہم کی جائے اور 1300 سی سی سے بڑی گاڑیوں کو گیس کی فراہمی بند کر دی جائے ۔
جبکہ کمیٹی کے چیئرمین جمشید دستی نے کہا ہے کہ کمیٹی اپنی سفارشات کل سپریم کورٹ میں پیش کر دے گی ان کا کہنا تھا کہ حکومت جو سی این جی صارفین سے جگا ٹیکس لے رہی ہے اس کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ جمشید دستی نے کہا کہ ان کے بس میں ہوتا تو ایم ڈی پی ایس او کو گرفتار کروا دیتے ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کی سب کمیٹی کا اجلاس جمشید دستی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔
اجلاس کے دوران سی این جی ایسوسی ایشن مطالبہ کیا سی این جی سیکٹر پر ٹیکسز کو کم کیا جائے ۔ سی این جی اسٹیشن مالکان کا کہنا تھا کہ ان سے گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ ٹیکس کے نام پر 13 روپے 24 پیسے لیے جاتے ہیں ۔ اوگرا حکام نے تجویز دی کہ صرف رکشا اور پبلک ٹرانسپورٹ کو سی این جی فراہم کی جائے اور 1300 سی سی سے بڑی گاڑیوں کو سی این جی کی فراہمی پر پابندی لگائی جائے۔