لاہور سے بغیر سفری دستاویزات پاکستان آنے والا بھارتی نوجوان گرفتار

محمد اسلم نامی نوجوان 4 روز قبل سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے لاہور پہنچا تھا، پولیس


آصف محمود August 14, 2016
پولیس نے اسلم کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیا ہے فوٹو: ایکسپریس

QUETTA: پولیس نے گڑھی شاہو میں ریلوے واشنگ ایریا سے ایک بھارتی نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے جو مبینہ طور پر سفری دستاویزات کے بغیر سمجھوتہ ایکسپریس سے پاکستان پہنچا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور پولیس نے ایک بھارتی نوجوان کو ریلوے اسٹیشن کے علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ نوجوان اپنا نام محمداسلم اور والد کا نام رجب علی جب کہ خود کو یہنچندر پور گاؤں کارہائشی بتاتا ہے۔ اسلم جمعرات کے دن سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے لاہور پہنچا تھا اوراسے جمعہ کی شام کو واشنگ ایریا گڑھی شاہو کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نوجوان کے قبضے سے چند روپے بھارتی کرنسی کے علاوہ کوئی اہم چیز برآمد نہیں ہوئی ہے. پولیس نے بھارتی نوجوان کو مزید تفتیش کے لیے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیا ہے.

دوسری جانب متعلقہ حکام کی جانب سے اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ انتہائی سخت چیکنگ اور سیکیورٹی انتظامات کے باوجود یہ بھارتی نوجوان سفری دستاویزات کے بغیر پاکستان میں کس طرح داخل ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔