کراچی کیس سپریم کورٹ کی تحریری کارروائی جاری نہ کی جاسکی

پانچوں ججز کی جانب سے حکم پر دستخط نہ کرنے کے باعث اجراموخرکردیا گیا،نجی ٹی وی


News Agencies/staff Reporter December 04, 2012
پانچوں ججز کی جانب سے حکم پر دستخط نہ کرنے کے باعث اجراموخرکردیا گیا،نجی ٹی وی۔فوٹو فائل

کراچی میں بدامنی کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے بینچ کی کارروائی تحریری طور پر جاری نہ کی جاسکی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں میڈیا کو بلا کر بتایا گیا کہ کراچی بدامنی کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے 5 رکنی بینچ کی جانب سے عبوری حکم جاری کرنے کے فیصلہ کو موخر کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے پیر کو کیس کا عبوری حکم جاری کرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔

تاہم تمام پانچوں ججز کی جانب سے حکم پر دستخط نہ کرنے کے باعث عبوری حکم جاری نہیں کیا جا رہا۔ عبوری حکم پر تمام ججز کے دستخطوں کے بعد یہ ایک دو روز جاری کر دیا جائے گا۔

8

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور کراچی بدامنی کیس میں عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد کے حوالے سے کیس کی سماعت کرنے والے پانچوں ججز بھی چیف جسٹس کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہو گئے تھے جس کی وجہ سے عبوری حکم پر دستخط نہ ہو سکے۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس سرمد جلال عثمانی ، جسٹس امیر ھانی مسلم ، جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس اطہر سعید پر مشتمل 5 رکنی بینچ نے گزشتہ ہفتے میں روز تک سماعت کی اور عبوری حکم محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔