بینظیر بھٹوکا قتل27دسمبر کو حقائق سے پردہ اٹھادینگےرحمن ملک

سازش کہاں بنی بے نقاب کردیا جائیگا، دہشت گرد بات چیت کریںتو عام معافی دی جائے گی


Numainda Express December 04, 2012
سازش کہاں بنی بے نقاب کردیا جائیگا، دہشت گرد بات چیت کریںتو عام معافی دی جائے گی۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ دہشت گرد اگر بات چیت کا راستہ اختیار کریں تو ان کو عام معافی دی جائے گی۔

پوری قوم دہشت گردوں کیخلاف متحد ہے، بینظیر کے قاتلوں کو27 دسمبر کے دن بے نقاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو چترال کے ایک روزہ دورے کے موقع پر پی پی پی چترال کے کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

9

انھوں نے افغان حکومت کو وارننگ دی کہ وہ نورستان میں پناہ لے کر چترال کے معصوم لوگوں پر حملہ کرنے والے طالبان کمانڈر فضل اللہ کو روکے انھوں نے کہا کہ میں حکومت میں رہوں یا نہ رہوں لیکن دہشت گردوںکیخلاف خون کا آخری قطرہ تک بہانے سے بھی دریغ نہیں کروں گا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو ایٹی قوت بھٹو نے بنایا اور جو لوگ ایٹمی دھماکے کرنے کا کریڈٹ لینا چاہتے ہیں وہ ایٹمی دھماکوں کے وقت اسلام آباد میں بیٹھے تھے۔ انھوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید کے قتل کی سازش کہاں تیار ہوئی اور کیسے اس سازش پر عمل کرتے ہوئے ان کی جان لی گئی ان تمام حقائق سے پردہ27 دسمبرکو اٹھایا جائیگا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں