سارک کانفرنس میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا سابق بھارتی وزیر کا اعتراف

راج ناتھ سنگھ نے اپنے خطاب سے سارک کو جنوبی ایشیائی تنظیم برائے تنازعہ بنادیا، مانی شنکر ایر


ویب ڈیسک August 14, 2016
سارک کانفرنس میں راج ناتھ کی تقریرمیں کسی کی دلچسپی تھی اور نا ہی ان کے خطاب کو بین الاقوامی پذیرائی ملی، مانی شنکر : فوٹو : فائل

سابق بھارتی وزیر مانی شنکر ایر کا کہنا ہے کہ سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا جبکہ بھارتی وزیرداخلہ نے سارک کوجنوبی ایشیا ئی تنظیم برائے''تنازع ''بنایا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق بھارتی وزیر اور کانگریس کے رہنما مانی شنکرایر نے بھارت کے ایک موقر اخبار میں ''کس طرح راج ناتھ کے دورے نے پاکستان کو واضح برتری فراہم کردی'' کے عنوان سے ایک مضمون لکھا ہے جس میں انہوں نے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مانی شنکر کا کہنا ہے کہ سارک وزرائے داخلہ میں پاکستان کا پلڑا واضح طور پر بھاری رہا اور اس کا اعتراف امریکا نے بھی کیا جبکہ بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ کی سارک کانفرنس میں کی جانے والی تقریر پر کسی کی دلچسپی نہیں تھی اور نا ہی ان کے خطاب کو بین الاقوامی پذیرائی مل سکی۔

اس خبر کو بھی پڑھی: چوہدری نثارنے کشمیرمیں بھارتی جارحیت کو دہشتگردی قراردیدیا

مانی شنکر کا کہنا ہے کہ امریکا کے بیان میں بھی پاکستانی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے مؤقف کی تائید نظرآئی جبکہ راج ناتھ نے سارک کو جنوبی ایشیائی تنظیم برائے تنازعہ بنادیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:دنیا جیسا برتاؤ کرے گی ویسا ہی رد عمل سامنے آئے گا، چوہدری نثار

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد میں سارک وزرائے داخلہ کانفرنس ہوئی تھی جس میں چودہری نثار نے بھرپور انداز میں پاکستان میں بھارتی مداخلت اور مقبوضہ کشمیرمیں جارحیت کے حوالے سے موقف پیش کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |