صدر زرداری کی لیاری میں منصوبے جلد مکمل کرنیکی ہدایت

منصوبوں میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے اور اس سلسلے میں کوئی...


ویب ڈیسک July 23, 2012
صدر زاداری نے شہر بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنیکی ہدایت کی ہے۔فوٹو/ایکسپریس

صدر آصف علی زرداری نے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلیے لیاری اور کراچی کے دیگر علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بات انھوں نے بلاول ہائوس میں لیاری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے حوالے سے ہونیوالے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، پیر مظہر الحق، مراد علی شاہ، ایاز سومرو، شرجیل میمن، آغا سراج درانی، نادر مگسی، سیف اللہ دھاریجو، شرمیلا فاروقی اور گورنمنٹ کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔
صدر نے زرداری نے جلد از جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کام میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔
صدر کو اجلاس میں بتایا گیا کہ لیاری میں فراہمی آب کی پرانی لائنوں کی جگہ نئی لائنز لگا دی گئی ہیں تاکہ علاقے کے لوگوں صاف پانی فراہم کیاجا سکے۔
اجلاس میں سیریج کے منصوبوں، سڑک کی مرمت اور بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر صدر مملکت کو بجلی کے منصبوں، کھیلوں کے میدان میں بہتری اور باکسنگ کلب سمیت دیگر کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
اس قبل اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ صدر آصف علی زرداری متحدہ قومی موومنٹ کے وفدسے ملاقات کرنیوالے ہیں جس کی صدارت ڈاکٹر فاروق ستار کرینگے۔ وفد میں وزیر پورٹ اور شپنگ بابر غوری، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد اور دیگر شامل ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں