صدر زرداری جنوبی کوریا پہنچ گئے

صدر زرداری جنوبی کوریا کے ہم منصب لی میونگ باک سے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پرتبادلہ خیال کریں گے


INP December 04, 2012
صدر زرداری جنوبی کوریا کے ہم منصب لی میونگ باک سے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پرتبادلہ خیال کریں گے.فوٹو: فائل

پاکستان کے صدرآصف علی زرداری جنوبی کوریا کے دو روزہ دورے پر پیر کی شب سیول پہنچ گئے۔

ایئرپورٹ پرجنوبی کوریا کے اعلیٰ حکام نے صدرزرداری کا پرتپاک استقبال کیا۔ سیئول میں قیام کے دوران صدر زرداری جنوبی کوریا کے ہم منصب لی میونگ باک سے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پرتبادلہ خیال کریں گے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اورعالمی امور پربھی زیرغور آئیں گے۔ دورے کے دوران ق لیگ کے صدرچوہدری شجاعت حسین، ڈپٹی وزیراعظم ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی، وزیرتجارت مخدوم امین فہیم اوروفاقی وزیرپانی وبجلی چوہدری احمد مختار بھی صدر زرداری کے ہمراہ ہیں.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں