واہگہ اورگنڈا سنگھ بارڈر کی فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

شہریوں نے نعرہ تکبیر کے ساتھ جیوے جیوے پاکستان، پاکستان زندہ باد اور کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے


ویب ڈیسک August 14, 2016
رینجرز کے جوان نے جب بھارتی فوجی کی آنکھوں میں ڈال کر للکارتے ہیں توعوام کا جوش و جذبہ دیدنی ہوتا ہے،فوٹو: اے ایف پی

واہگہ اورگنڈا سنگھ بارڈر پر پاکستان اور بھارت کے سرحدی محافظوں کی جانب سے پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی اوراس دوران پاکستانی شیروں نے دشمن کو بتادیا کہ وہ کسی کو بھی وطن عزیز کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

واہگہ اورگنڈا سنگھ پر پاک بھارت سرحد پر قومی پرچم اتارنے کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں دونوں جانب کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر پاکستان رینجرز کے شیر دل جوان نے جب بھارتی فوجی کی آنکھوں میں ڈال کر للکارا تو اُس وقت تقریب میں موجودعوام کا جوش و جذبہ دیدنی تھا، اس موقع پر شہریوں نے نعرہ تکبیر کے ساتھ جیوے جیوے پاکستان، پاکستان زندہ باد اور کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

اس سے قبل علی الصبح پاکستان رینجرز نے یوم آزادی کی مناسبت سے بھارتی سرحد پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر مٹھائی کا تحفہ بھی پیش کیا تھا۔

واضح رہے کہ واہگہ بارڈر سمیت پاک بھارت سرحد کی تمام کراسنگ پوانٹس پر پرچم اتارنے کی تقریب روزانہ ہوتی ہے لیکن یوم آزادی اور یوم پاکستان کے موقع پراس تقریب کا انداز ہی الگ ہوتا ہے اوراس میں شریک افراد کا جذبہ حب الوطنی بھی دیکھنے سے قابل رکھتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔