آزاد کشمیر میں باراتیوں کی بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق

باراتیوں کی بس ہجیرہ جارہی تھی جس میں 60 افراد سوار تھے، پولیس


ویب ڈیسک August 14, 2016
باراتیوں کی بس ہجیرہ جارہی تھی جس میں 60 افراد سوار تھے، پولیس۔ فوٹو:فائل

جنجال ہل موڑ کے قریب باراتیوں کی بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر میں پلندری کے مقام پر جنجال ہل موڑ کے قریب باراتیوں کی بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جاری ہے جب کہ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق باراتیوں کی بس ہجیرہ جارہی تھی جس میں 60 افراد سوار تھے جب کہ حادثے کی جگہ پر اندھیرا ہونے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔