انیل کپور کی پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد

پاکستان میں موجود تمام بھائیوں کوجشن آزادی کی مبارکبادپیش کرتا ہوں، انیل کپور کی ٹوئٹ


ویب ڈیسک August 14, 2016
پاکستان میں موجود تمام بھائیوں کوجشن آزادی کی مبارکبادپیش کرتا ہوں، انیل کپور کی ٹوئٹ، فوٹو: اے ایف پی/فائل

بالی ووڈ کے سپر اسٹار انیل کپور نے پاکستان کی جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے۔

پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر بھارت سے مبارکباد کا پیغام بھیجنا کسی بھی نامور بھارتی شخصیت کے لیے کئی مسائل کھڑے کرسکتا ہے لیکن بالی ووڈ کے سپر اسٹار نے پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کے نام پیغام بھیج کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:پاکستان آنے کےلیے بے تاب ہوں، انیل کپور

بالی ووڈ کے سپراسٹار انیل کپور نے پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کی ہے جس کے لیے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرکا سہارا لیا۔ اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود تمام بھائیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، آئیں اس عزم کا اظہار کریں کہ ہم ہرروز اپنی آزادی کو خوشی اور مسرت سے منائیں۔



اس خبر کو بھی پڑھیں:انیل کپورکی پاکستانی ڈراموں اورفلموں میں کام کرنے کی خواہش

واضح رہے کہ اداکار انیل کپور متعدد بار پاکستانی فلموں، ڈراموں اور شوز میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔