2قومی 6صوبائی حلقوںمیں آخری ضمنی الیکشن آج ہوگا
نوشہرو فیروز سندھ،گجرات ،ساہیوال، جہلم، سیالکوٹ ،نارووال،گوجرانوالہ میں پولنگ ہوگی
قومی اسمبلی کے2 اور صوبائی اسمبلیوں کے 6 حلقوں میں آخری ضمنی انتخابات کے لیے آج پولنگ ہوگی۔
مذکورہ حلقے15نومبر سے قبل خالی قرار دیے گئے تھے۔ محرم الحرام کے دوران پولنگ کو ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے 4 دسمبر تاریخ مقررکی تھی۔
قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں این اے 107 گجرات اور این اے 162ساہیوال شامل ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقوں میںپی پی25 جہلم، پی پی 122 سیالکوٹ ،پی پی 129نارووال، پی پی 226ساہیوال ،پی پی 92 گوجرانوالہ اور سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 21نوشہرو فیروز شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق مذکورہ تمام حلقوں میں ریٹرننگ افسران نے پریذائیڈنگ افسران کو سخت حفاظتی انتظامات میں بیلٹ پیپر فراہم کر دیے ہیں اور پولنگ کا عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
حساس پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس کے ساتھ رینجرزکے جوان بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جن مقامات پر دھاندلی کی شکایات کی گئی ہیں الیکشن کمیشن نے ان پولنگ اسٹیشنوں اور علاقوں میں رینجرز اہلکاروںکی نفری تعینات کرادی ہے ۔