کابینہ میں نثار کے علاوہ کوئی نیٹ اینڈ کلین وزیر نہیں شیخ رشید

(ن) لیگ میں 70 کے قریب اراکان اسمبلی سیٹی کے انتظارمیں ہیں، سربراہ عوامی لیگ


این این آئی August 15, 2016
اکستان کی سیاست میں اگلے 25 روز کوانتہائی اہم اور 2016 نواز حکومت کا آخری سال ہے، شیخ رشید۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کی سیاست میں اگلے 25 روز کوانتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2016ء حکومت کے خاتمے کا سال ہے۔

نوا ز شریف کے پاس چوہدری نثار کے علاوہ کوئی بھی نیٹ اینڈ کلین وزیرنہیں اس لیے چوہدری نثار کا رویہ ایسا ہے، (ن) لیگ میں 70 کے قریب اراکان اسمبلی سیٹی کے انتظارمیں ہیں، اگر چوہدری نثاربھی سیٹی ما ریں تو ان کے ساتھ 30 سے 40 اہم اراکان کھڑے ہوسکتے ہیں۔ پیر یا منگل کو نواز شریف کی نااہلی کے لیے ریفرنس دائر کرنے جا رہا ہوں۔

ایک انٹر ویو میں شیخ رشید نے کہا کہ اسحق ڈار کاغذات کو بدلنے کے دنیا کے سب سے بڑے ماہر ہیں، انھوں نے آئی ایم ایف کو دیے جانے والے کا غذات میں ردو بدل کیا اور جس پر حکومت پاکستان کوجرمانہ اداکرنا پڑا، موجودہ حکومت مقامی بینکوں سے بے پناہ قرضہ لے رہی ہے اوراس کی وجہ سے نوٹ چھاپے جائیں گے جس کا سارا بوجھ غریب پر پڑے گا۔

انھوں نے کہا کہ نوازشریف کے لیے بحران شروع ہو چکا کیونکہ اس وقت ساری پارٹیاں سڑکو ں پر نکلنے کے لیے تیارہیں، نواز شریف کایہ آخری موقع ہے۔ نواز شریف سے نجات کی تحریک چل پڑی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں