مقبوضہ کشمیر پر پاکستان سے بات نہیں ہو سکتی سشما سوراج

پاکستان سے دہشتگردی، ممبئی، پٹھان کوٹ حملوں اور متعلقہ ایشوز پر بات ہو سکتی ہے، بھارتی وزیر داخلہ

پاک بھارت تعلقات اور متعلقہ معاملات پر بات چیت کا خیرمقدم کرینگے،بھارتی وزیر خارجہ فوٹو: فائل

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ صرف سرحد پار دہشت گردی، ممبئی اور پٹھان کوٹ حملوں اور متعلقہ ایشوز پر بات ہو سکتی ہے۔

بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سشما سوراج کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے ساتھ کوئی بات نہیں ہو سکتی، پاکستان کو چاہیے کہ وہ سرحد پار دہشت گردی کا سلسلہ بند کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کوئی اقدامات نہیں کیے۔


اس لیے اس کے ساتھ بات چیت نہیں ہو سکتی، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہمارے لیے مرکزی چیز ہے، سشما سوراج نے سرتاج عزیز کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے ساتھ کوئی بات نہیں ہو سکتی، پاکستان بھارت تعلقات اور متعلقہ معاملات پر بات چیت کا خیرمقدم کریں گے۔

 
Load Next Story