ارسلان کیس میں لین دین کے گواہ احمدخلیل11دسمبرکوسڈل کمیشن میں طلب

لندن کی عدالت میں مقدمہ درج کرانے سے متعلق صلاح مشورہ کیاگیا ۔

لندن کی عدالت میں مقدمہ درج کرانے سے متعلق صلاح مشورہ کیاگیا ۔. فوٹو: آئی این پی/ فائل

ارسلان افتخار اور ملک ریاض کے درمیان لین دین کے مبینہ گواہ احمد خلیل کو شعیب سڈل پرمشتمل انکوائری کمیشن نے حتمی نوٹس جاری کر دیا اور انھیں اگلی سماعت پر خود پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔


گزشتہ روز احمد خلیل کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہو سکے نہ ہی ان کی طرف سے جواب جمع کرایا گیا،ان کے وکیل ڈاکٹر عبدالباسط نے کمیشن کو بتایا کہ وہ بیمار ہیں، انھوں نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی۔ ڈاکٹر عبدالباسط نے ایکسپریس کو بتایا کہ انھوں نے سماعت کے دوران کمیشن کے بارے میں اعتراضات اٹھائے اورکہا کہ گواہ کا ٹیکس ریکارڈ طلب کر نا قانونی طور پردرست نہیں ۔انھوں نے بتایا کہ میں نے کمیشن کے سامنے موقف اپنایا کہ لین دین انگلینڈ میں ہو اس لیے یہاں پر انکوائری کا جواز نہیں بنتا۔

ڈاکٹر باسط کے مطابق کمیشن نے انہیں احمد خلیل کی طرف سے گیارہ دسمبر کو جواب جمع کرانیکی ہدایت کی ہے۔ این این آئی کے مطابق بحریہ ٹائون کے سابق سربراہ ملک ریاض، ارسلان افتخار کیخلاف مقدمہ درج کرانے لندن پہنچ گئے ہیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک ریاض نے لندن پہنچ کراپنے دامادسے ملاقات کی جسکے بعد تمام شواہدکے ساتھ برطانوی وکلا سے ملاقات کی جس میںلندن کی عدالت میں مقدمہ درج کرانے سے متعلق صلاح مشورہ کیاگیا ۔

Recommended Stories

Load Next Story