قندیل بلوچ قتل کیس ملزمان کی پولی گرافک رپورٹ پولیس کو موصول

ملزم وسیم اور حق نواز نے ملتے جلتے بیانات دیئے اور دونوں کے بیانات میں کوئی تضاد سامنے نہیں آیا، رپورٹ

ملزم وسیم اور حق نواز نے ملتے جلتے بیانات دیئے اور دونوں کے بیانات میں کوئی تضاد سامنے نہیں آیا، رپورٹ. فوٹو:فائل

KARACHI:
قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزمان وسیم اور حق نواز کی پولی گرافک رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں مقتولہ کے بھائی وسیم اور اس کے ساتھی حق نواز کی گزشتہ ہفتے لئے گئے پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ملزمان نے ملتے جلتے بیانات دیئے اور دونوں کے بیانات میں کوئی تضاد سامنے نہیں آیا، قتل سے قبل مقتولہ کو نیند کی گولیاں دی گئیں جس کے بعد اسے گلا دبا کر قتل کیا گیا اور نیند کی اضافی گولیوں کے باعث قندیل بلوچ مزاحمت نہ کرسکیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: قندیل بلوچ کو نشہ آور دوا دے کر گلا دبا کر قتل کیا، بھائی کا اعترافی بیان

ملزمان نے پولیس کو بیان دیا کہ قتل کے وقت ٹیکسی ڈرائیور باسط کو کھانے کے بہانے ہوٹل بھجوادیا تھا اور اسے کوئی علم نہیں تھا کہ وہ اپنے گھر کیوں آئے جس کے بعد وہ جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ 16 جولائی کو ماڈل قندیل بلوچ کے اسی کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا جب کہ ملزم نے دوران حراست اعتراف جرم بھی کرلیا تھا۔
Load Next Story