اسلام آباد میں فائرنگ سے سابق چیرمین سینیٹ میاں محمد سومرو کا بھانجا قتل

صلح نامے کے وقت تلخی پر دو گروپوں میں فائرنگ سے فہد ملک جاں بحق ہوا۔


ویب ڈیسک August 15, 2016
صلح نامے کے وقت تلخی پر دو گروپوں میں فائرنگ سے فہد ملک جاں بحق ہوا۔ فوٹو: ایکسپریس/اسکرین گریب

ایف ٹین تھری کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں سابق چیرمین سینیٹ میاں محمد سومرو کا بھانجا قتل اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ایف ٹین تھری میں تھانہ شالیمار کی حدود میں راجہ اسد اور حسنین ملک کے درمیان دو روز قبل کسی بات پر تنازع ہوا تھا تاہم دونوں گروپوں کے درمیان صلح بھی کرادی گئی تھی اور صلح نامہ تیار کیا جا رہا تھا کہ دونوں گروپوں کے درمیان ایک بار پر تلخ کلامی ہو گئی جس نے شدت اختیار کر لی اور فائرنگ کا تبادلہ بھی کیا گیا جس کی زد میں آکر بیرسٹر فہد ملک جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے فہد ملک سابق نگراں وزیراعظم اور چیرمین سینیٹ میاں محمد سومرو کے بھانجے ہیں اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام شواہد اکٹھے کئے اور ایف آئی آر کاٹنے کے لئے درخواست بھی لکھ لی ہے اور تحقیقات کا آغاز کر لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |