انتخابی قوانین پر عمل درآمد کے لیے الیکشن کمیشن کے افسران کی تربیت شروع
فسران کی تربیت الیکشن کمیشن میں اصلاحات کی طرف ایک قدم ہے، چیف الیکشن کمشنر
KARACHI:
الیکشن کمیشن نے انتخابات کے دوران قوانین پر عمل درآمد کے لیے افسران کی تربیت کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن نےجوڈیشل انکوائری کمیشن کی سفارشات پرعملدرآمد شروع کردیا ہے۔ تریبیتی پروگرام کی اففتاحی تقریب میں چیف الیکشن کمشنر سمیت چاروں ممبران اور سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن فدا محمد کے مطابق ملک بھر سے 17 سے 19 گریڈ تک کے 343 افسران تربیت حاصل کریں گے، تربیتی پروگرام کے پہلے مرحلے میں چاروں صوبوں سے28 افسران تربیت حاصل کریں گے، یہ تربیتی پروگرام 4 ہفتوں پر محیط ہوگا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے افسران انتخابی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے ذمہ دار ہیں، الیکشن کمیشن افسران کی اہلیت اور قابلیت پر سوالات اٹھائے جارہے تھے، انکوائری کمیشن رپورٹ میں بھی الیکشن کمیشن افسران کی تربیت کی نشاندہی کی گئی، افسران کی تربیت الیکشن کمیشن میں اصلاحات کی طرف ایک قدم ہے، الیکشن کمیشن کےافسران ادارےکےتقدس کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔