رینجرز کا چھاپہکالعدم تنظیم کے 3ارکان زیر حراست اسلحہ برآمد

ملزمان سے 2 ایس ایم جی ، 2 نائن ایم ایم پستول اور 2 ٹی ٹی پستول و گولیاں برآمد ہوئی ہیں


Staff Reporter December 04, 2012
ملزمان سے 2 ایس ایم جی ، 2 نائن ایم ایم پستول اور 2 ٹی ٹی پستول و گولیاں برآمد ہوئی ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

رینجرز سندھ نے گلشن حدید میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 2 زخمیوں سمیت 3 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

رینجرز انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاع پر گلشن حدید کے علاقے طیب گوٹھ میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر 2 زخمیوں سمیت 3 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ملزمان سے 2 ایس ایم جی ، 2 نائن ایم ایم پستول اور 2 ٹی ٹی پستول و گولیاں برآمد ہوئی ہیں دونوں افراد یوم عاشور پر منگھوپیر کے علاقے کنواری کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران وہاں سے فرار ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں